کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کردی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی،جسے ان کے چاہنے والوں و صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
کرکٹرکی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں جوڑے نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر میں دلہن انہیں سرخ پھولوں کا گلدستہ پیش کررہی ہیں۔
قومی کرکٹر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری اہلیہ، مجھے میری روح نے تیرے پاس پہنچایا ہے‘۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر نے مہندی کی چند تصاویر شیئر کی تھیں جس پر مداحوں کی جانب سے ڈھیروں مبارکبادیں دی گئی تھیں۔