وسیم اکرم

وسیم اکرم 55 ویں سالگرہ منا ئی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، فاسٹ بالر، کوچ ، کمنٹیٹر، سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی 55 ویں سالگرہ منا ئی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والے الیون کا حصہ وسیم اکرم نے اپنی 55 سالگرہ منائی۔ساتھی کھلاڑی قریبی دوست وقار یونس کی جانب سے بھی انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ۔وقار یونس نے وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک کارٹون شیئر کیا ہے جس میں وہ ہاتھ میں بال لیے وسیم اکرم کے پیچھے اور وسیم اکرم اْن سے آگے بھاگ رہے ہیں۔

وقار یونس کا اپنی اس ٹوئٹ میں وسیم اکرم کو دعا دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ایسے ہزاروں دن دیکھو، صحت اور خوشی کے ساتھ لمبی زندگی جیو۔دوسری جانب وسیم اکرم کے مداحوں کی جانب سے بھی اْن کے فین پیجز پر مختلف پوسٹس کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ۔