وسیم اکرم

وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کیلئے ساز ش کا انکشاف

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کیلئے ساز ش کا انکشاف ہوا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر توصیف نے انکشاف کیاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ماضی میں کس طرح ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔

ڈاکٹر توصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم شارجہ میں زخمی ہوئے تو ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش کی کہ وہ ٹیم میں واپس نہ آسکیں، مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ وسیم اکرم کو ‘ان فٹ’ قرار دیدو۔ڈاکٹرتوصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم کے خلاف سازش میں بڑے کھلاڑی شامل تھے۔