وسیم اکرم 144

وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کو کمنٹری کی دْنیا میں واپس آنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کو کمنٹری کی دْنیا میں واپس آنے کا مشورہ دیدیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم نے اپنی حالیہ گفتگو میں اپنے دوست اور بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کے لیے خصوصی پیغام میں روی شاستری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے اچھے دوست شازی! یہ آپ کا کوچ کے طور پر آخری ٹورنامنٹ تھا اور مجھے لگتا ہے کہ آپ نے پچھلے تین سالوں میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کے بارے میں پہلے بھی بات کی تھی،

میرے خیال میں جہاں تک مین مینجمنٹ کا تعلق ہے وہ بہت شاندار تھا اور اس سطح پر آپ کو بہت زیادہ کوچنگ کی ضرورت نہیں ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ کو مینجمنٹ کی ضرورت ہے اور آپ اس میں اچھے تھے۔وسیم اکرم نے روی شاستری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کمنٹری کی دْنیا میں واپس آجائیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کمنٹری میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں