کراچی(رپورٹنگ آن لائن) اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما بری کردیے گئے۔ کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایم کیو ایم رہنماوں کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی 21 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔ بری ہونے والے رہنماوں میں رف صدیقی، فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار، سلمان مجاہد اور دیگر شامل ہیں۔ ایم کیو ایم رہنماوں کے خلاف بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمات درج تھے۔