اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ حیران کن ہے کہ وزیر اعلی یا کوئی پبلک آفس ہولڈر کہے کہ” میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں ”
وزیر ہو یا وزیر اعلی ہر شہری کو جوابدہ ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 149 دیگر شقوں کے تحت کوئی آفیسر اور وزیراعلی وفاقی حکومت کی انکوائری سے روگردانی نہیں کر سکتاجواب دیں۔