اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی مقبوضہ جموں کشمیر کی جدوجہد میں گزاری،سید علی گیلانی آزادی کا خواب اپنی آنکھوں میں لیے اپنے خالقِ حقیقی سے جا مِلے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکتِ فرخ حبیب نے کہا کہ اللہ تعالی سید علی گیلانی صاحب کی جدوجہد کے عوض کشمیر کو آزادی عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ اِس مجاہد کو جنت میں مجاہدوں کی جماعت میں اٹھائے۔آمین