خواجہ سلمان رفیق

وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اجلاس

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر و دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پانچ سالہ سٹریٹیجی، جاری سالانہ ترقیاتی منصوبوں 24ـ25 پر جاری پیش رفت اور ADP 25ـ26 میں شامل منصوبہ جات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری محکمہ ڈاک رضوان نصیر نے اس موقع پر مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ بھی دی۔

صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے 57 قیمتی انسانی زندگیاں بچا چکے ہیں۔ موٹر وے ایمبولینس سروس 74 انٹرچینجز اور 1588 کلومیٹر پر ریسکیو سروسز کی فراہمی کیلئے بالکل تیار ہے۔ چیف منسٹرز انٹرن شپ پروگرام کے تحت 2593 انٹرنز پنجاب ایمرجنسی سروسز میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ریسکیو کیڈٹ کور پروگرام کے تحت کالجز اور یونیورسٹیز میں طلباء تربیت حاصل کر رہے ہیں۔پنجاب کی یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بنائی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز کی استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے ٹاؤنز کی سطح تک پھیلاؤ، ہیومن ریسورس ریکروٹمنٹ، رورل ایریا میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پراجیکٹ، کمیونٹی سیفٹی پروگرام پنجاب اور ریسکیو اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ کی بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے جاری پراجیکٹس اور اے ڈی پی پراگریس پراطمینان کا اظہار کیا۔