حنیف عباسی 30

وزیر ریلوے کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ا سلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں اور باڑا میں 13 خارجی دہشتگردوں کا خاتمہ، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کا عزم قابلِ فخر ہے،

پوری قوم کو ان پر ناز ہے، ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم متحد اور پرعزم ہے، دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر بار ناکامی کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قومی ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک صفحے پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں