خواجہ محمدآصف 110

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسحق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی خبر وں کی تردید کر دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسحق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی خبر وں کی تردید کر دی۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اسحٰق ڈار کے حوالے سے خبر ایک معتبر صحافی نے لیک کی تاہم اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزیر دفاع نے ان خبروں کی بھی تردید کی جن میں کہا گیا کہ حکومت اسحٰق ڈار کو عبوری وزیر اعظم بنانے کے لیے غور کر رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ابھی کام شروع بھی نہیں ہوا اور اس بارے میں ان کے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ اچھا خیال نہیں ہوگا کہ نگران وزیراعظم حکمران جماعت سے آئے جبکہ عوام بھی اس پر اعتراض کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں