وفاقی وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کی بلوچستان دھماکے کی مذمت ،صوبائی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی بلیلی چیک پوسٹ بلوچستان دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے دھماکے سے پولیس اہلکاروں اور بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے،بلوچستان حکومت سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردی کا ٹارگٹ پولیس پارٹی تھی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں،قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔