لاہور( رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے شیخوپورہ میں میں آٹھ افراد کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پہلوئوں سے تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شیخوپورہ واقعہ انتہائی دردناک ہے،گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر داخلہ نے ڈی پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔