محسن نقوی 85

وزیر داخلہ محسن نقوی کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں اور ایسٹر کے پر مسرت تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر امید کی علامت ہے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے، ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبے کا مظہر ہے، ایسٹر مسیحی برادری کے لیے انعام ہے اور یہ مذہبی تہوار محبت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، وطن عزیز سے مسیحی برادری کی محبت شک و شبہ سے بالاتر ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہمیں بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں