محسن نقوی 32

وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات،وفاق و صوبے کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ چیف منسٹر سیکرٹریٹ آمد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور وفاق و صوبے کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں