وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپن جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے مرحوم کے لئے دعاﺅں کا درخواست گزار ہوں۔واضح رہے کہ لالہ شیخ رفیق کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائیگی۔