الحسن لنجار 16

وزیر داخلہ سندھ کا تھانہ بولہ خان کی حدود میں مدرسہ معلم کے بچے پر مبینہ تشدد کا واقعہ نوٹس

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جامشورو تھانہ بولہ خان کی حدود میں مدرسہ معلم کے بچے پر مبینہ تشدد کا واقعہ نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو سے تفصیلات طلب کرلیں۔وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ مبینہ تشدد کے واقعہ پر تمام تر ضروری قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

بچے کے والدین کے بیان اور شواہد کی روشنی میں مدرسہ معلم کے خلاف ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔بچے کو طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں