ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ کابارہ ربیع الاول کے موقع پر بہترین سیکیورٹی حکمت عملی پرسندھ پولیس کو شاباش کا پیغام

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر بہترین سیکیورٹی حکمت عملی اور جملہ اقدامات میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سندھ پولیس کو شاباش کا پیغام دیا ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اہم ایونٹ کے دوران صوبائی سطح پر سندھ پولیس کے تمام یونٹس بشمول ٹریفک پولیس،اسپیشل برانچ پولیس نے جس طور حفاظتی اقدامات سرانجام دیئے ہیں وہ ہر سطح پر لائق ستائش اور قابل تحسین ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوران رینجرز سندھ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی بھی لائق تعریف و ستائش رہی۔قوی امید ہے کہ سندھ پولیس باالخصوص اہم ایونٹس پر اپنی کارکردگی اور فول پروف سیکیورٹی حکمت عملی کے سلسلے کو جاری رکھی گی۔