اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ عمران خان حکومت آئی ایم ایف کیلئے معیشت کو بدحال کر رہی ہے،وزیر خزانہ آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر سے کڑی شرائط کے حکمانے جاری کروا رہے ہیں،
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ معیشت سرکاری خرچ پر پلنے والوں کی اچھی ہوئی ہے، پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں مزید اضافہ حکمرانوں کا عوام الناس پر خود کش حملہ ہے،حکمران مت بھولیں انہیں عوام دشمنی بدترین مہنگائی سے مہنگی پڑے گی،
نیر بخاری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی سٹورز اشیا کی قیمتوں میں اصافہ واپس لیا جائے، حکمران یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں سے زندہ رینے کا حق چھیننا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بے رحم حکمران مہنگائی کی چکی میں پسے غریبوں پر بجلی گیس پٹرول بم گرا رہے ہیں، اشرافیہ کی سہولت کاری کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی ہیں