اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے سفیر یا و جنگ کی الوداعی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی آج دنیامیں مثال بن چکی ہے، پاکستان،چینی قیادت سی پیک کے دوسرے مرحلے کوجلدمکمل کرے گی۔وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو ان کی خدمات پرہلال پاکستان ایوارڈملنے پر مبارکباد دی، چینی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران معاونت پر وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔








