وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے آسیان کے رکن ممالک کو 54 ویں یوم آسیان پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے آسیان کے رکن ممالک کو 54 ویں یوم آسیان پر مبارک پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ چَوَّن سال سے زائد عرصے میں آسیان طویل المدتی اور اجتماعی اہداف کا جدید ادارہ بن کر ابھرا ہے، یہ ایک فعال اور یکجا معاشی برادری میں ڈھل چکا ہے، آسیان کی بصیرت افروز قیادت نے خطے اور دنیا میں بات چیت اور تعاون کی راہ قائم کی۔

اتوار کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چَوَّن ویں یوم آسیان پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اور ذاتی طورپر میں جنوب مشرقی ایشیاءکی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کو چَوَّن ویں یوم آسیان پر مبارک پیش کرتا ہوں ۔ آٹھ اگست وہ تاریخی دن ہے جب 1967 میں پانچ جنوب ایشیائی اقوام نے ایک مشترکہ ادارہ تشکیل دیا تھا جس کی بنیاد تعاون، دوستی وبھائی چارے اور عدم مداخلت کے اصولوں پر رکھی گئی تھی۔ چَوَّن سال سے زائد عرصے میں آسیان طویل المدتی اور اجتماعی اہداف کا جدید ادارہ بن کر ابھرا ہے جو ایک فعال اور یکجا معاشی برادری میں ڈھل چکا ہے۔

آسیان بلاامتیاز معاشی یکجائی کے اصول’اوپن ریجنل ازم‘ کی ایک بہترین اورقابل تقلید مثال ہے۔ کورونا وبا کی روک تھام میں آسیان کے موثر اقدامات لائق تحسین ہیں۔ آسیان کے ساتھ پاکستان کی قربت کا اظہار جنوب مشرقی ایشیاءمیں تعاون اور دوستی وبھائی چارے کے معاہدے میں شمولیت کے علاوہ آسیان کی قیادت میں علاقائی نظاموں میں شرکت سے بخوبی ہوتا ہے۔ پاکستان نے 1993 میں مختلف شعبوں میں بات چیت کے لئے آسیان کے ساتھ شراکت داری قائم کی تھی اور2004 میں آسیان ریجنل فورم (اے۔آر۔ایف) کا رکن بنا تھا۔

آسیان کی بصیرت افروز قیادت نے خطے اور دنیا میں بات چیت اور تعاون کی راہ قائم کی جبکہ آسیان کی مرکزیت کو بھی برقرار رکھا جو بجا طورپرقابل تحسین ہے۔ ’وژن ایسٹ ایشیائ‘ پالیسی کی روشنی میںخطے کو جوڑنے اور عوامی رابطوں کو بہتر بنا کر آسیان کے ساتھ اپنے روابط کو مزید توانا وطاقتور بنانے کو پاکستان بے انتہائاہمیت وترجیح دیتا ہے۔