شاہ محمود قریشی 114

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چار ملکی دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چار ملکی دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے ۔مہرآباد ہوائی اڈے پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ ایران کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا،وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں، درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور متفقہ لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے چار ملکی دورہ کیا،وزیر خارجہ نے تاجکستان ،ازبکستان ،

ترکمانستان اور ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور انہیں علاقائی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا،وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ افغانستان میں قیام امن نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے سودمند ثابت ہو گا ،علاقائی ممالک کی قیادت نے وزیر خارجہ کے اس بروقت دورے کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں