وزیر خارجہ شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود کی آسٹریا کے دارالحکومت میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بے گناہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات انتہائی افسوس ناک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا آسٹریا کے شہر ویانا میں دہشت گردی اور بے گناہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات انتہائی افسوس ناک ہے، دہشتگردی کے اس واقعہ کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔