اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت امور خارجہ کی مشاورتی کونسل کا اجلاس ، پاکستان کے خارجہ تعلقات ، اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کی روک تھام کےلئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ،
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقدہ امور خارجہ کے 15ویں مشاورتی اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، نامور اساتذہ، سابق سفیروں اور سرکاری حکام شریک ہوئے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کونسل کے گزشتہ اجلاس کے بعد سے اب تک خارجہ امور کے میدان میں ہونے والی اہم سرگرمیوں بشمول پاکستان کے انسانی حقوق کونسل کا انتخاب جیتنے اور بین الافغان مذاکرات سے متعلق شرکاکو آگاہ کیا۔کونسل نے حالیہ رونما ہونے والی اہم پیش ہائے رفت پر غور کیا جن کے پاکستان کے خارجہ تعلقات سے متعلق اثرات ہیں۔ اجلاس کے دوران اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان، اس کے عوامل، مضمرات اور روک تھام کے حوالے سے بھی غور کیاگیا۔