اسحاق ڈار 27

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اپنے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات

دوحہ (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوحہ میں ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنے مصری ہم منصب وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر اسرائیلی غیرقانونی حملوں کو ان ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا –

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر اسرائیلی غیرقانونی حملوں کو ان ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور امت مسلمہ میں یکجہتی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں