اسحاق ڈار 46

وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے۔

سٹیٹ گیسٹ ہاؤس آمد پر چینی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور وانگ یی کے درمیان دوطرفہ ملاقات میں اہم امور میں تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ماہرین عالمی امور کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دورہ چین کو پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح سفارتی روابط میں پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں