جعفر بن یار
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا قیدی پر تشدد کے واقعے پر فوری ایکشن لے لیا،
ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے تین ملازمین کو انڈر ٹرائل حوالاتی پر تشدد میں ملوث ہونے پر 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔
معطل ہونے والوں میں اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ عامر عباس، چیف وارڈر محمد خالد اور وارڈر اسد عباس شامل۔
پنڈ دادنخان کے حوالاتی ملک محمد رفیق ولد تاج دین کی بیوی نے محمد رفیق پر تشدد کے خلاف درخواست دی۔
وزیر جیل خانہ جات نے جیل سپرنٹینڈنٹ جہلم کے ذریعے دس منٹ کے اندر متاثرہ حوالاتی سے فون پر تفصیلات طلب کیں۔
فیاض الحسن چوہان نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو واقعہ کی تفصیلی انکوائری کا حکم دیا۔
انکوائری میں حوالاتی پر مخالفین کے کہنے پر تشدد ثابت ہونے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔
محکمانہ کاروائی پیڈا ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت عمل میں لائی گئی۔
جیلوں میں قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کے حوالے سے میری ہدایات بالکل واضح اور دو ٹوک ہیں۔ فیاض الحسن چوہان