مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر را نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرروزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت ضلعی افسران بھی عوامی مسائل سن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر میں تشریف لائیں تاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے کیونکہ عوامی مسائل کا حل اور شکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری جس کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈی سی آفس کے دورازے شہریوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔