لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنائی جائے، نکاسی آب کا کام بارش کے دوران اوربارش کے بعد بھی جاری رکھا جائے ، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعلی پنجاب نے حکم دیا کہ نکاسی آب کیلئے وضع کر دہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
شہریوں کو کسی صورت مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ، واسا انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں ۔ہر علاقے میں بارش اور نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔عوام کے مسائل کاحل مشن ہے ،غفلت برتنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے۔