وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب جیل افسران کے گھروں میں ملازمین اور بھینسیں رکھنے پر ناراض، بڑا فیصلہ

جعفر بن یار

صوبہ بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس حضرات کو اپنے گھروں سے جیل ملازمین اور بھینسوں کوجیل کی حدود سے نکالنے کا حکم جاری کیا گیا ہے
جیلوں کے افسران پرجیل ملازمین کو اپنے گھروں میں رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی
جیل افسران

حکم نہ ماننے والے جیل افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
جن افسران نے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے جیل حدود میں بھینسیں رکھی ہیں ان کو بھی فوری نکالا جائے گا
سپیشل برانچ کے اہلکار جیلوں کے افسران سے متعلق خفیہ رپورٹس بنائیں گے
جیل افسران

سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو جیل افسران کی رپورٹس بنانے کا اختیار وزیر اعلی کے حکم پر دیا گیا ہے

اگر کسی ریٹائرڈ افسر کے پاس جیل ملازمین کام کر رہے ہیں تو ان کو فوری واپس جیلوں میں بلایا جائے
جیلوں کے افسران کو ملازمین اور بھینسیں نہ رکھنے کے حوالے سے حلفیہ بیان جمع کروانا ہو گا

اپنے حلفیہ بیان کی خلاف ورزی کرنے والے جیل افسر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی