فیاض الحسن چوہان

وزیر اعلی پنجاب جنوبی پنجاب کی عوام لیے نجات دہندہ بن کر آئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی عوام لیے نجات دہندہ بن کر آئے ہیں۔

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام سردار عثمان بزدار کا فقید المثال اور بے نظیر کارنامہ ہے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی عوام لیے نجات دہندہ بن کر آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا سہارا لے کر سیاست کرنے والے زمین بوس ہو گئے ہیں، اپوزیشن چاہتی تو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں معاونت کر کے تاریخ رقم کر سکتی تھی لیکن اپوزیشن نے حسب توقع ذاتیات اور پارٹی کے مفادات کو عوام کے مفاد پر ترجیح دی ہے، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کا سہرا سردار عثمان بزدار کے سر ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام علیحدہ صوبے کے قیام کی جانب آخری قدم ہے، اس سے پہلے تمام انتظامی اور قانونی تقاضے سو فیصد پورے کر لیے گئے ہیں، اگلا اور آخری مرحلہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ہے، وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کے ترجمان ہیں۔