وزیر اعلی عثمان بزدار 245

وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی

لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا سکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت نئے یا موجودہ کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا، سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا، مرد اور خواتین کے ساتھ خواجہ سرا بھی قرضہ سکیم سے استفادہ کرسکیں گے، خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں