لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب کے تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، آرپی اوز اور ڈی پی او ز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس افسران مستعدی سے فرائض سرانجام دیں۔پولیس افسران اپنے علاقوں میں گشت مزید بڑھائیں
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ز تھانوں میں بیٹھنے کی بجائے ہمہ وقت خود پٹرولنگ کریں۔ پولیس گاڑیاں گشت کریں اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ان ہدایات پر فوری طورپر عمل کیا جائے اور تصویری ثبوت کے ساتھ رپورٹ وزیراعلی آفس جمع کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بریک ڈاون پر عوام پریشان نہ ہوں۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔