وزیراعلی خیبر پختونخوا 48

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی کرک میں پولیس موبائل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کرک میں پولیس موبائل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پولیس موبائل پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا،پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

امن و امان قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،پولیس اہلکاروں نے امن و امان کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،وزیر اعلی نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں