نکات 15

وزیر اعلیٰ پنجاب کے “محفوظ پنجاب” ویژن کے تحت انچارج ڈسٹرکٹ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ و نعیم شہید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کی زیرِ نگرانی کار و جیپ ڈرائیونگ کورس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

اوکاڑہ ( شیر محمد)لیکچر کے دوران شرکاء کو درج ذیل اہم نکات سے آگاہ کیا گیازیبرا کراسنگ کے درست استعمال اور پیدل چلنے والوں کے حقوق پر روشنی ڈالی گئی۔

ٹریفک سائنز اور روڈ سائنز کی پہچان اور ان کی عملی اہمیت پر مفصل گفتگو کی گئی۔ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال اور محفوظ لین ڈرائیونگ کے اصول بیان کیے گئے۔

دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کی تاکید کی گئی۔شرکاء کو بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ایک مہذب شہری ہونے کی پہچان ہے۔

ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ سفر، مہذب معاشرہ اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں