لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے اوکاڑہ اور دیپالپور کے سرپرائز وزٹ میں عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کو معطل کر دیا ہے ۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سہولت بازار کی انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر سراہا۔جزا و سزا کا نظام ہی بہتر گورننس کی بنیاد ہے اور پنجاب میں اسی فارمولے پر عمل کیا جائے گا۔