لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بنوں میں خودکش حملے میں معصوم شہریوں کونشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہداء کے سوگواران سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بنوں میں تھانے پر خودکش حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔









