وزیراعلی خیبر پختونخوا 51

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر اور کابینہ کومبارکباد

پشاور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر، کابینہ اراکین اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک تہنیتی پیغام میں محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے صدر اور دیگر عہدیداران کا انتخاب شفاف اور جمہوری روایت اور عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ جمہوری عمل مضبوط اداروں کی بنیاد ہوتا ہے اور پشاور پریس کلب کے انتخابات اس کی بہترین مثال ہیں، صحافتی اداروں میں جمہوری روایات کا فروغ مثبت اور خوش آئند عمل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کارکن صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اورصوبے کی صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی مضبوطی کی ضامن ہے، خیبرپختونخوا کے صحافیوں نے نامساعد حالات میں بھی ہمیشہ ذمہ دار صحافت کا علم بلند رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں