سہیل آفریدی 26

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی وفاقی حکومت پر سخت تنقید، 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے حقوق نہیں دے رہی اور خیبرپختونخوا کو آئین کے مطابق این ایف سی کے فنڈز نہیں مل رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبے کو وفاق سے 1375 ارب روپے سے زیادہ کا حق بنتا ہے، جسے مختلف فورمز پر بارہا اٹھایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل پالیسی کے تحت متاثرین کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، اور صوبائی حکومت نے اپنی وساطت سے متاثرین کو امداد فراہم کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیلاب اور دیگر مصائب میں صوبے کو وفاق کی طرف سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا، جبکہ صوبائی بجٹ پر 20 سے 30 ارب روپے کی کٹ لگائی جا رہی تھی۔سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق عوام کے خلاف کسی پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں وہ سنجیدہ ہیں اور پاکستان کے اداروں اور فوج کے خلاف نہیں۔وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرے گی اور اس کے لیے (آج) جمعہ کو این او سی جمع کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں