مبینہ گھپلا 154

وزیر اعلٰی ہاوس کی ایڈیشن آلٹریشن اور مرمت کے منصوبے میں مبینہ گھپلا

تنویر سرور ۔۔

وزیر اعلٰی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی مبینہ ہدایات پر سول سیکرٹریٹ میں واقع سی ایم آفس کی خوبصورتی اور ایڈیشن آلٹریشن کے لئے 3 کروڑ 32 لاکھ روپے کا ٹینڈر دیا گیا۔
تاہم اس منصوبے میں صرف 3 کروڑ 32 لاکھ روپے پر ہی اکتفا نہیں کیاگیا بلکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکوپ تبدیل کرتے ہوئے لاگت میں مبینہ طور مزید کئی کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

علم میں آیاہے کہ یہاں وزیر اعلٰی آفس میں ائیرکنڈیشنرز کی تنصیب کے لئے 84 لاکھ روپے کا کام صلاح الدین نامی شخص کو 31 فیصدBelow ریٹس پر الاٹ کیا گیا ہے جو ائیرکنڈیشنرز کے اصل ریٹس کی نسبت کہیں کم ہے۔جبکہ مذکورہ شخص نے یہ ٹینڈر خود حاصل نہیں کیا بلکہ اس کے لئے ایک دوسری کمپنی کا نام استعمال کیا گیا ہے۔

ادھر زرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے سول سیکریرٹ کے اندر واقع جامع مسجد اور وزیر اعلی آفس میں نئے کی بجائے پرانے ائیرکنڈیشنرز نصب کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فی الفور پرانے اے سی اترواکر نئے نصب کروائے۔

زرائع کے مطابق سول ورک اور رینوویشن بلڈنگز ڈویژن نمبر 2 لاہور کے ایکسئن فیصل سعید کررہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ 31 فیصد کم ریٹس پر ٹینڈر حاصل کرنے والی کمپنی نے کام نہ کیا تو اسے بلیک لسٹ کر دینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی این آفس میں پرانے کی بجائے نئے ایئر کنڈیشنرز لگائے جاریے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں