اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوشل میڈیاپربے بنیاداورمن گھڑت خبروں کاسلسلہ رکنا چاہئے ، وزیراعظم ہاوس کے علاوہ کسی اورجگہ کوکیمپ آفس ڈکلیئر نہیں کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس اورانتظامی عملے کی کسی بھی جگہ تعیناتی کی خبریں درست نہیں، ایسی کسی بھی بے بنیاد خبر سے پہلے تصدیق کرلیں، سوشل میڈیاصارفین ایسے منفی پروپیگنڈے کومستردکریں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شریف کے کیمپ ہاوسز سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں ، کہیں یہ کہا جا رہا ہے کہ لاہور میں تین مختلف گھروں کو شہباز شریف کے کیمپ ہاوس کا درجہ دے دیا گیا ہے تو کہیں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ جاتی امراء کی سکیورٹی پر سینکروں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔