فیصل جاوید

وزیر اعظم کی ہدایت پر گینگ ریپ کے مرتکب افراد کے لئے قانون لانے کیلئے فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے تیاری شروع

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گینگ ریپ کے مرتکب افراد کے لئے قانون لانے کیلئے فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے تیاری شروع کر دی ہے،سرعام پھانسی کی طرف جانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا جائیگا ،نئے مجوزہ قانون میں مدعی اور گواہوں کو تحفظ لایا جائے گا ،

متنازعہ بیان پر شہباز شریف نے معافی تو مانگ لی ہے اب استعفیٰ بھی دے دیں ،درباری بغیر سوچے شہبازشریف کی حمائت میں ڈیسک بجا رہے تھے،نوازشریف صاحب آپکو پتنگ اڑانے پر نہیں کرپشن کرنے پر سزا ملی ہے ،ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن حکومت کو اپنے مفاد کے لئے بلیک میل کررہی ہے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے گینگ ریپ کے مرتکب افراد کیلئے قانون لانے کا حکم دیدیا ہے ،وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور مرزا شہزاد اکبر کو سخت قانون لانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ،سرعام پھانسی کی طرف جانے کے لئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ نئے مجوزہ قانون میں مدعی اور گواہوں کو تحفظ لایا جائے گا انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے معافی مانگ لی اب وہ بھی استعفیٰ دیں۔ انہوںنے کہاکہ درباری بغیر سوچے شہبازشریف کی حمائت میں ڈیسک بجا رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ لیب اور موٹروے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی،اب استعفیٰ استعفیٰ کی گردان والے کہاں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے منی ٹریل دینے کا کہا مگر قطری خط دیا ،ایون فیلڈ کیس میں تسلیم کیا فلیٹس ہمارے ہیں مگربچوں کے نام پر اتنے پیسے کہاں سے آئے ،نوازشریف صاحب آپکو پتنگ اڑانے پر نہیں کرپشن کرنے پر سزا ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہر چیز کا حساب دیا ،عمران خان نے ساٹھ سے زائد جائیداد کی دستاویزات پیش کیں۔

انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن حکومت کو اپنے مفاد کے لئے بلیک میل کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ کرونا پر عمران خان کی حکمت عملی کی تعریف کررہی ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان کی کرونا اور بھوک پر قابو پانے حکمت عملی کامیاب ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن پہلے قرضوں اور پھر کرونا میں تباہی کی امید لگا بیٹھی تھی،لکھ کر این آراو مانگا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ اے پی سی کرلو اب عوام آپ کے ساتھ نہیں نکلے گی ،بلکہ عوام آپ سے نکل گئے انہوکںنے کہاکہ کے پی کے میں بھی پہلے کہا جاتا تھا کہاں ہے نیا کے پی کے،کے پی کے میں کام کرکے دکھایا اور دوبارہ دوگنی نشستیں لیکر آئے،نیا پاکستان بھی بنا کر دکھائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ زینب الرٹ بل پر سرعام پھانسی کی سزا کو بلاول بھٹو زرداری اور مصطفی نواز کھوکھر نے مخالفت کی ،ہم سرعامْ پھانسی کے لئے جلد قانون لارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو واپس لانے کے لئے وزیر اعظم نے تمام اقدامات اٹھانے کا کہہ دیا ہے