اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول شندور روڈ، 20 میگاواٹ ہنزل پن بجلی منصوبہ، تتہ پانی روڈ اور اسکردو روڈ پر کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔