شہباز شریف

وزیر اعظم کی پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر براہ راست پروازوں کے آغاذ پر پوری قوم بالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر براہ راست پروازوں کے آغاذ پر پوری قوم بالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری مستفید ہوگی،براہ راست پروازوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں نئی مضبوطی آئے گی۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے وزیر ہوابازی خواجہ آصف، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور متعلقہ اداروں کے حکام کی اس امر میں کاوشوں کی تعریف کی اور کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کا پوری دنیا میں تشخص بحال ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس کو کئی برس کی محنت کے بعد بحال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری مستفید ہوگی،براہ راست پروازوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں نئی مضبوطی آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ہر ادارے میں اصلاحات سے بہتری کا سفر تیزی سے جاری ہے۔