وزیراعظم

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس، ایکسپورٹ سیکٹر کے مسائل کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے انڈسٹریل بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر کے انرجی سپلائی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریل اور برآمدی سیکٹر کے مسائل کے فوری حل میں پاکستان کی معاشی بقا پوشیدہ ہے، ان سیکٹرز کی مدد سے مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں بہتر طور پر پیش کیا جا سکتا ہے،

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روزلاہور میںسرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں معاون انڈسڑیل اور ایکسپورٹ سیکٹر کے مسائل کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وفاقی وزرا خرم دستگیر، سالک حسین، نوید قمر، مرتضی محمود، وزیرِ مملکت مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی ،صوبائی وزیر ملک احمد خان، متعلقہ وزارتوں کے حکام اور ٹیکسٹائل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے صنعت کار شریک ہوئے،اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بزنس مین کا نمائندہ گروپ متعلقہ وزرا سے ملاقات کرے اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے،وزیر اعظم نے کہا کہ انڈسٹریل اور برآمدی سیکٹر کے مسائل کے فوری حل میں پاکستان کی معاشی بقا پوشیدہ ہے، ان سیکٹرز کی مدد سے مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں بہتر طور پر پیش کیا جا سکتا ہے،شہباز شریف نے صرف گیس پر چلنے والے کارخانوں کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی فراہمی سے برآمدات کی پیداواری ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔