وزیراعظم 184

وزیر اعظم کی بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا،ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان بلوچ کسانوں کی معاونت کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں زراعت کی ترقی یقینی بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں