وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم کی اتحادی رہنماﺅں کے ساتھ مزار قائد پر حاضری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اتحادی رہنماوں کے ساتھ بابائے قوم قائد اعظم کے مزار پر حاضری ، وزیراعظم نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

بدھ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف اسلام آباد کے نورخان ایئربیس سے ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے ،اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود کے علاوہ مفتاح اسماعیل، اکرم درانی اور متعلقہ اعلی عہدیداران بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ وزیرِ اعظم نے سب سے پہلے اتحادی رہنماوں کے ساتھ بابائے قوم قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی، وزیراعظم نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم کو مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔