اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان منگل کوکل عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کے جواب دیں گے، وزیراعظم سے عوام کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی،
سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آپ کاوزیراعظم آپ کےساتھ ، وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر فون پر آپکے ساتھ براہ راست بات کریں گے ، انشااللہ بروز منگل کل دن ڈیڑھ بجے وزیراعظم فون پر آپ کے سوالات کے جواب دیں گے ،
وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔