اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا فلسطین اور کشمیر پر واضح موقف پاکستانی عوام کے احساسات کا ترجمان ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر وزیر اعظم عمران خان نے عزم کے ساتھ واضح اظہار کیا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر موقف واضح ہے، وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر موقف عوام کے احساسات کا ترجمان ہے۔