مولا بخش چانڈیو

وزیر اعظم پورے ملک کو جیل بنانا چاہتے ہیں،سینٹر مولا بخش چانڈیو

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سنیٹرمولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پورے ملک کو جیل بنانا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں سینٹرمولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم سندھ کے ہر ادارے میں بہتری لائے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان پورے ملک کو جیل بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کو ناراض کر کے کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ جزیرے سندھ کے ہیں لیکن صدر مملکت کہہ رہے ہیں کہ جزائر وفاق کے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک حکومتی وزیر کے دماغ میں ایم کیو ایم ہے اور اگر صدر مملکت بھی گورنر والی زبان استعمال کریں گے تو یہ قابل قبول نہیں ہو گی

انہوں نے کہا کہ جب سے حزب اختلاف کا اتحاد بنا ہے حکومت پریشان ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سندھ کے ہر ادارے میں بہتری لائے ہیں۔