طاہر محمود اشرفی

وزیر اعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا ، طاہر محمود اشرفی

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان اور اہل پاکستان کیلئے تعاون کیا ہے ،پاکستان اور سعودی عرب کا دفاع ، سلامتی و استحکام ایک ہیں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کا فلسطین اور عالم اسلام کے اہم مسائل پر موقف ایک ہے،پاکستان اور سعودی عرب مسئلہ فلسطین کا فوری حل چاہتے ہیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو پر متفق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی محبت پاکستان اور اہل پاکستان کے ساتھ بے مثال ہے ۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں شہبا ز شریف کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے کوششوں کو کامیابی مل رہی ہے ،امید ہے کہ پرائیویٹ حجاج کا معاملہ حل ہو گا اور تمام کوٹہ مکمل ہو گا۔